Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
23 Dhul-Hijjah 1445  

جناح ہسپتال کی سینٹرل فارمیسی کا ایئر کنڈیشنر غیر فعال، جان بچانے والی دوائیں خراب ہونے لگی

فارمیسی کا ایئر کنڈیشنر 15 دن سے خراب ہے، گرمی کی شدت سے دواؤں کے بگڑنے کا خطرہ بڑھ گیا
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 01:08pm

کراچی: جناح اسپتال کی سینٹرل فارمیسی کا ایئرکنڈیشنڈ 15 روز سے غیر فعال ہونے کے باعث جان بچانے والی ادویات خراب ہونا شروع ہوگئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ 15 دن سے فارمیسی کا ایئرکنڈیشنڈ خراب ہے، ادویات کیلئے کم ازکم 25 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت درکارہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرکنڈیشنڈ خراب ہونے سے فارمیسی کا درجہ حرارت 32 ڈگری سے زائد ہوگیا جبکہ اسپتال کی انتظامیہ سے رابطےکی کوشش کے باوجود جواب نہیں دیاگیا۔

جناح اسپتال کےایگزیکٹوڈائریکٹرپروفیسرشاہدرسول نے تاحال مؤقف نہیں دیا۔

karachi

sindh

Jinnah Hospital