Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سخت معاشی فیصلے ’خوش آئند‘ قرار: آئی ایم ایف وفد کی 28 جون کو پاکستان آمد متوقع

مختلف اشیا پر ٹیکس کی چُھوٹ کے خاتمے اور سیاسی اتفاقِ رائے کو عالمی مالیاتی ادارے نے سراہا ہے
شائع 22 جون 2024 11:47am

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے سخت معاشی فیصلوں کو بجٹ کا حصہ بنانے اور متعدد اشیا پر کی ٹیکس چُھوٹ ختم کیے جانے پر حکومتِ پاکستان کی تعریف کی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ان اقدام کو معاشی پیش رفت کیلئے مثبت قرار دیا ہے۔ 28 جون کو آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا

وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف حکام سے ورچوئل مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بجٹ سے متعلق ملکی سیاسی اتفاقِ رائے کو سراہا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سخت فیصلے ہی معاشی پیش رفت کے لیے ناگزیر اور مفید ہیں۔

آئی ایم ایف پاکستان کیلئے قسط کی منظوری کب دے گا، تاریخ آگئی

آئی ایم ایف نے سخت معاشی فیصلوں کو بجٹ کا حصہ بنانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے تعاون اور ٹیکس کی چُھوٹ کے خاتمے کو ٹیکس سسٹم کے حوالے سے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

International Monetary Fund

HARD DECISIONS

TEAM TO COME NEXT WEEK