Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چار ماہ گزر گئے، امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے حقیقی ملزم گرفتار نہ ہوسکے

معاملہ ریڈ وارنٹ کے اجرا تک محدود رہا ہے، ایک شوٹر اور دو سہولت کار پکڑے جاچکے ہیں۔
شائع 22 جون 2024 10:50am

لاہورمیں امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے حقیقی ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔ اس واردات کو چار ماہ سے زیادہ مدت گزر چکی ہے۔

پولیس نےایک شوٹراور دو سہولت کاروں کو گرفتار کیا جبکہ مرکزی ملزمان کےخلاف کارروائی انہیں اشتہاری قرار دلواکر وارنٹ حاصل کرنے تک محدود رہی ہے۔

امیر بالا ٹیپو کو لاہور کے علاقے چوہنگ میں 18 فروری 2024 کی رات شادی کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ فائرنگ کرنے والا اجرتی قاتل مظفر بھی موقع ہی پر مارا گیا تھا اور اس کے ساتھی فرار ہوگئے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی روشنی میں پولیس اب تک تین ملزم گرفتار کرسکی ہے جن میں شوٹر ہارون، مقتول بالاج کا دوست احسن اورملک سہیل شامل ہیں.

ایس پی سی آئی اے آفتاب پھلروان نے یقین دلایا ہے کہ تمام ملزم جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔ اب تک کی تفتیش کے مطابق اس قتل میں 7 افراد ملوث ہیں.ان میں ایک موقع پرمارا گیا جبکہ تین گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ طیفی بٹ، گوگی بٹ اور بلال مفرور ہیں۔

مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ حاصل کرلیے گئے ہیں۔ دبئی پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: فائرنگ کی ایک اور فوٹیج سامنے آگئی

بالاج قتل کیس: قاتل مالشیا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

امیر بالاج ٹیپو کا خاندانی کاروبار گڈز ٹرانسپورٹیشن ہے. اس کے دادا اور والد ٹیپو ٹرکاں والا کو بھی قتل کیا گیا تھا اور تب بھی گوگی بٹ اور طیفی بٹ کو نامزد کیا گیا تھا۔

Red Warrant

AMEER BALAJ TIPU

KEY CULPRITS AT LARGE

TIPU TAKANWALA