Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ کے خلاف اسرائیلی درندگی جاری، مزید 45 فلسطینی شہید

دنیا اس بات کی متحمل نہیں ہوسکتی کہ لبنان کو ایک اور غزہ میں تبدیل کردیا جائے، اقوامِ متحدہ کا انتباہ
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 02:13pm

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری ہے۔ درندگی کے نئے مظاہرے میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے۔ رفح میں المواسی کیمپ پر بمباری سے 25 افراد شہید ہوئے۔

مختلف علاقوں میں ٹینکوں سے گولا باری میں بھی شدت آگئی۔ حماس نے جوابی حملے میں زیتون محلے میں اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی نے بتایا ہے کہ غزہ میں اس کے ایک دفتر کے نزدیک بمباری سے 2 افراد شہید ہوئے۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں خوراک کی قلت نے مزید سنگین شکل اختیار کرلی ہے۔ امداد کی ترسیل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیے جانے سے معاملات مزید خراب ہوگئے ہیں۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بھی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس پر اقوامِ متحدہ نے اظہارِ تشویش کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دنیا اس بات کی متحمل نہیں ہوسکتی کہ لبنان کو ایک اور غزہ میں تبدیل کیا جائے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا کوئی بھی احمقانہ عمل خطے کو ایک نئی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

Gaza

MORE BOMBARDMENT

45 MARTYRED

UN WARNS OVER LEBANON SITUATION