Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور کے شہریوں کو بجلی کی اوور بلنگ میں کتنے کروڑ کا جھٹکا لگا ؟

ایف آئی اے کی رپورٹ نے رواں سال کا ڈیٹا جاری کر دیا
شائع 21 جون 2024 09:40pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بجلی چوری سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پشاور میں بجلی چوری سے ایک کروڑ 81 لاکھ 4 ہزار سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ جب کہ 3 لاکھ 39 ہزار سے زائد یونٹس کی اوور بلنگ کی گئی۔

ایف آئی اے کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بجلی چوری پر 15 انکوائریز اور 3 ایف آئی آر رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ اوور بلنگ کے روک تھام کے لئے 1 ہزار 676 کنکشنز چیک کیے گئے جس کے نتیجے میں پشاور سرکل میں 175 کنکشنز میں اوور بلننگ پائی گئی اور 3 لاکھ 39 ہزار 300 یونٹس کی اوور بلننگ کی گئی، اوور بلنگ کی قیمت 1 کروڑ 25 لاکھ 54 ہزار سے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد

پشاور : زبردستی فیڈرز آن کرانا مہنگا پڑ گیا، رحمان بابا گرڈ اسٹیشن فالٹ کے باعث بند

بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری

FIA

peshawar

PESCO

OVERBILLING