Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری

کابینہ سے توثیق کے بعد بورڈز تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، ذرائع
شائع 21 جون 2024 06:56pm
فوٹو۔۔فائل / اے ایف پی
فوٹو۔۔فائل / اے ایف پی

بجلی کی نو سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کےبورڈز تحلیل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں نے کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سے توثیق کے بعد بورڈز تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، کمیٹی نے9 تقسیم کار کمپنیز کے نئے بورڈز تشکیل دینے کی منظوری دی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیر پاورکی سربراہی میں بورڈ نامینیشنزکمیٹی کی سفارش پر کابینہ کمیٹی نے منظوری دی۔

لیسکو، فیسکو، میپکو، گیپکو اور آئیسکو کے نئے بورڈز تشکیل دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، پیسکو، کیسکو، ٹیسکواو رہیزکو کے بھی نئے بورڈز تشکیل دیئےجائیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیپکو اور حیسکو کے بورڈزکی تشکیل نو کامعاملہ روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاق نے حال ہی میں سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق ایکٹ 2023 میں ترامیم کیں، حکومت نے سرکاری اداروں کے بورڈز ارکان کو ہٹانے سے متعلق آرڈیننس متعارف کرایا، آرڈیننس کےذریعے بورڈزکی تحلیل میں حائل قانونی رکاوٹیں، اور پیچیدگیاں دور کی گئیں۔

پاور سیکٹر کا ترقیاتی بجٹ 200 فیصد بڑھانے کی تجویز

ذرائع نے مزید بتایا کہ بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے، بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا، کمپنیوں میں پروفیشنل کو تعینات کیا جائے گا۔

nepra

electricity

Power Sector