Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی سے منظور 5 ایکٹ کی منظوری دے دی

سردار سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد یہ 5 ایکٹ فوری طور پر نافذاالعمل ہوں گے
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 10:46pm

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے 5 ایکٹ کی منظوری دے دی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد یہ 5 ایکٹ فوری طور پر نافذاالعمل ہوں گے۔

گورنر کی طرف سے منظور کیے گئے بلوں میں پولیس آرڈر (پنجاب ترمیمی) ایکٹ 2024، پنجاب ایگری کلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) ایکٹ 2024، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (ترمیمی) ایکٹ 2024، پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشنل کموڈیٹز ایکٹ 2024 اور پنجاب سول سرونٹس (ترمیمی) ایکٹ 2024 شامل ہیں۔

پولیس آرڈر (پنجاب ترمیمی ) ایکٹ 2024 کے تحت ہر ضلع میں منظم کرائم یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

کیپٹل سٹی ڈسڑکٹ میں کرائم یونٹ کی سربراہی ڈی آئی جی پولیس جبکہ سٹی ڈسڑکٹ میں ایس ایس پی یا ایس کریں گے۔

حکومت کوبجٹ سےقبل ہم سے مشاورت کرنا چاہئے تھی، بلاول بھٹو

منظم کرائم یونٹ کے دائرہ اختیار میں اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور چوری کے دوران قتل، موٹر وہیکل کی چوری، منشیات کی سمگلنگ، بین الصوبائی اور بین الاضلاع پراپرٹی سے متعلق امور اور ہائی پروفائل جرائم میں ملوث گینگز سے متعلق کیسز ہوں گے۔

پنجاب سول سرونٹس (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے نفاذ کے بعد نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین ایک متعین کردہ کنٹری بیوشن پنشن سکیم کے تحت پنشن کے حقدار ہوں گے۔

lahore

punjab assembly

governor punjab

sardar saleem haider