Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد

نیپرا نے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کرادیے جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 10:43pm

گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد ،، نیپرا نے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کرادیے جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

تفیصلات کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے 200-1000 روپے ماہانہ چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔ کمرشل صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

بجلی پھر مہنگی: فی یونٹ پر ایک روپے 90 پیسے اضافہ

ڈسکوز کو مقررہ چارجز کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ 301-400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین یکم جولائی سے 200 روپے چارجز ادا کریں گے اور 401-500 یونٹ استعمال کرنے والے 400 روپے ادا کریں گے۔

پشاور کے شہریوں کو بجلی کی اوور بلنگ میں کتنے کروڑ کا جھٹکا لگا ؟

ذرائع کے مطابق 501-600 تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے ادا کرنا ہوں گے، 601-700 استعمال کرنے والے گھریلو صارفین ماہانہ 800 روپے ادا کریں گے۔ علاوہ ازیں 700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین ماہانہ 1000 روپے چارجز ادا کریں گے۔

علاوہ ازیں ٹائم آف یوز میٹر استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے، 5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین ماہانہ 1000 روپے چارجز ادا کریں گے، 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین 2000 روپے ادا کریں گے۔

بجلی 1.45 روپے مہنگی کرنے کی تیاری، حیسکو پر چیئرمین نیپرا برہم

ذرائع کے مطابق ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے صنعتی صارفین 1000 روپے ادا کریں گے، بی ٹو کیٹیگری کے صارفین 500 کلو واٹ تک کے صارفین 2000 روپے ادا کریں گے۔

5 ہزارکلو واٹ استعمال کرنے والے بی 3 کیٹیگری کے صنعتی صارفین 2000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے بی 4 کیٹیگری کے صارفین بھی مقررہ چارجز 2000 روپے ماہانہ ادا کریں گے۔

پاکستان

electricity

electricity prices