Aaj News

پیر, ستمبر 23, 2024  
18 Rabi ul Awal 1446  

لاہور کے مزید 100 مقامات پر فری انٹرنیٹ

’ڈیجیٹل پنجاب‘ ویژن کے تحت شہریوں کے لیے مفت ایمرجنسی وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے
شائع 21 جون 2024 11:24am

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور کے 100 سے بڑھا کر 200 پوائنٹس پر فری انٹرنیٹ سروس شروع کردی۔

’ڈیجیٹل پنجاب‘ ویژن کے تحت شہریوں کے لیے مفت ایمرجنسی وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے، مانگا منڈی، ملتان روڈ، بند روڈ، چنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنسیا، مراکا اور دیگر علاقوں میں مفت انٹرنیٹ سروس شروع کر دی گئی ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق سروس کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں پولیس اور اہل خانہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔واٹس ایپ کے ساتھ خواتین کی حفاظت اور پنجاب پولیس ایپس کو مفت کنکشن کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہر مفت وائی فائی ڈیوائس کی رینج لاہور کے متعلقہ پوائنٹ سے 300 فٹ تک ہے۔ ٹیکسی کی بکنگ کے لیے مختلف ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں اور سروس سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ تاہم، مفت سروس تفریحی ایپلی کیشنز کے لیے نہیں ہے۔

punjab

Free WiFi