Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں گرمی کی شدت بھی شہریوں کو متاثر کر رہی ہے
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 12:19pm
تصویر بذریعہ: شنہوا
تصویر بذریعہ: شنہوا

کراچی سمیت ملک بھر میں جہاں گرمی اپنے عروج پر ہے، وہیں اب سال کے طویل ترین دن اور مختصر ترین رات کے حوالے سے بھی خبر سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج یعنی 21 جون 2024 کو سال کا طویل ترین دن ہونے جا رہا ہے، طویل ترین دن ہونے کے ساتھ ساتھ یہ دن گرم ترین دنوں میں بھی شمار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب رات سے متعلق بھی بتایا گیا ہے، جس کے مطابق آج رات سال کی مختصر ترین رات ثابت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آج دن کا دورانیہ تقریبا 14 گھنٹے ہوگا، جہاں سورج صبح سے ہی آنکھیں دکھا رہا ہے۔ جبکہ رات کا دورانیہ 10 گھنٹے ہوگا۔

دوسری جانب یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہوجائےگا، بائیس ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر ہوجاتا ہے۔

واضح رہے دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

Heatwave

Summer

night

day