Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف بی آر کمشنر کو غیرمعمولی اختیارات تفویض: غیرملکی اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرسکتا ہے

فنانس بل سیکشن 121 کے تحت کاروباری کام بند ہونے کے بعد بھی آمدنی کا ریٹرن فائل کرنے کی ہدایت کی جاسکتی ہے
شائع 21 جون 2024 10:41am

اسلام آباد: فنانس بل 2024 کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کمشنر کو غیرمعمولی اختیار تفویض ہوگئے جس کے بعد ایف بی آر کمشنر کسی بھی فرد سے اس کے غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات سمیت گوشوارے پیش کرنے کی ہدایت کرسکتا ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق فنانس بل 2024 میں تجویز کیا گیا ہے کہ دولت کے گوشوارے میں غیر ملکی اثاثے شامل ہوں گے۔

فنانس بل 2023 پر عملدر آمد شروع ، سیمنٹ، مشروبات، گاڑیوں سمیت کئی شعبوں پر سپر ٹیکس نافذ

نئے بل میں آرڈیننس کے سیکشن 121 کے تحت کسی فرد یا ادارے کو ان کے کاروباری کام بند ہونے کے بعد بھی آمدنی کا ریٹرن فائل کرنے کی ہدایت کی جاسکتی ہے۔

اس ترمیم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ٹیکس کی ذمہ داریوں کا درست اندازہ لگایا جائے اور ان حالات میں بھی پورا کیا جائے جہاں کاروبار بند ہو جائے، اس طرح ٹیکس کے نظام میں تعمیل اور جوابدہی کو برقرار رکھا جائے۔

اس سیکشن کے تحت کمشنر کے پاس زیر التوا مقدمات کو 16 جون 2024 کو اور اس سے اپیلٹ ٹربیونل کو منتقل کرنے کی وضاحت کی گئی تھی لیکن اب اس تاریخ کو 16 ستمبر 2024 تک تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سینیٹ فنانس کمیٹی نے پراپرٹی پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی، نان فائلرز کی موبائل سمز، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے

ٹیکس ماہر کے مطابق توسیع کی تجویز مانیٹری حد متعین ہونے اور 16 جون 2024 سے پہلے فیصلے جاری کرنے سے قاصر ہونے کی وجہ سے منتقل ہونے والے کیسوں کی بڑی رقم کے پیش نظر کی گئی ہے۔

پاکستان

FBR

Budget 2024 25