Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

کراچی : ڈیڑھ کروڑ لوٹنے والے ڈاکو 60 لاکھ چھین کر فرار، مقدمہ درج، مدعی کے اہم انکشافات

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 09:58pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

کراچی میں ڈکیتی کی واردات میں پیٹرول پمپ کے عملے کو لاکھوں روپوں سے محروم کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے فائرنگ اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 10 میں ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ سے کیش لے کر نکلنے والے ملازمین کو لوٹ لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیٹرول پمپ ملازمین صبح 9 بج کر 20 منٹ پر ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے سے بھرا بیگ لے کر نکلے۔ گھات لگائے ملزمان نے راستہ روکا، ڈرائیور نے گاڑی ملزمان پرچڑھادی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا شخص زخمی ہوگیا۔ ملزمان دس لاکھ سے بھرا بیگ چھین کر بھاگ نکلے۔ ایک کروڑ کی بڑی رقم محفوظ رہی۔

مقدمہ درج، مدعی کے اہم انکشافات

بعد ازاں پولیس کی جانب سے فائرنگ اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پیٹرول پمپ انتظامیہ سے ساٹھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

مقدمہ گلبرگ تھانے میں زخمی امیر محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی نے بتایا کہ میں پیٹرول پمپ پر بطور ہیڈ کیشئر ملازمت کرتا ہوں، میں منیجر اور ڈرائیور کے ہمراہ 3 دن کا کیش لیکر بینک جارہا تھا۔

مدعی نے مزید بتایا کہ ہم ٹوٹل ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم لیکر نکلے تھے، فیڈرل بی ایریا پہنچے تو موٹر سائیکل پر 2 ملزمان آگئے، اور اسلحے کے زور پرگاڑی روک کر رقم چھیننے لگے۔

مزید بتایا کہ گاڑی روکنے کیلئے ملزمان نے فائرنگ کردی، منیجر سید مسنون اور فضل کو 2،2 گولیاں لگیں۔ دونوں کو زخمی کرکے ملزمان رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ گاڑی چیک کی تو اس میں 90لاکھ کی رقم موجود تھی، ملزمان 60لاکھ روپے کی رقم لیکر فرار ہوئے۔

karachi

Sindh Police

Karachi Street Crimes

Dacoity