Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش، مزید کن علاقوں میں امکان ہے؟

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارش کی خوشخبری سنا دی
شائع 20 جون 2024 07:19pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

محکہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ بہت سے علاقوں میں بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردو نواح میں شام کے وقت تیز بارش کا امکان ہے۔ وہیں چترال دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، اور کوہاٹ میں بارش متوقع ہے۔

جبکہ مری ،گلیات ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، اورنارووال میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ ،بلوچستان کی موسم کی صورتحال سے متعلق کہا کہ وہاں بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز سبی میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا / موسم صورتحال

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور جزوی آبرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا۔ جبکہ پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، تورغر، ایبٹ آباد، اور ہری پور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کوہاٹ ، کرک ، لکی مروت ، ٹانک ، ڈی آئی خان میں بھی محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

جبکہ باجوڑ، مہمند، کرم، شمالی و جنوبی وزیرستان اور خیبر میں بھی گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کمالیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز بارش

صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق تیز بارش کے باعث کمالیہ میں واپڈا کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ وہیں نشیبی علاقے بھی زیر اب آگئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی گردونواح میں تیزہواوں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ مگر دوسری جانب شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہر جن میں لالیاں، جھنگ، میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ میانوالی میں تیز بارش کے باعث انڈر پاس پانی سے بھر گیا جس کے باعث گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔ بعد ازاں کار میں سوار فیملی کو ریسکیو 1122 کے جوانوں نے نکال لیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش دیکھنے میں آئی جس کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو گئی۔

rainy weather

Rain prediction

weather news