Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور: مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر حملہ، پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان کے خلاف 4 مقدمات درج

ایم پی اے فضل الہیٰ کے سیکریٹری جمیل خان بھی مقدمے میں نامزد
شائع 20 جون 2024 06:51pm

پشاور میں مظاہرین نے ایک بار پھر گرڈ اسٹیشن پر حملہ کردیا، مظاہرین پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہیٰ کے کہنے پر اسٹیشن میں گھس گئے اور زبردستی چار فیڈرز آن کر دیئے، ان فیڈرز پر لاسز اسی فیصد سے زائد ہیں۔

پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف اب تک چار مقدمات درج کئے جاچکے ہیں، جن میں ایم پی اے فضل الہیٰ کے سیکریٹری جمیل خان بھی نامزد ہیں، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان پر بھی پرچہ کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد نہ ہو، محکمہ داخلہ کی ہدایت

مقدمات کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 13 جون کو 200 سے زائد مظاہرین نے رنگ روڈ بلاک رکھا، 18 جون کو ورسک روڈ گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاج پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، 18 جون کو تیسری ایف آئی آر ایم پی اے فضل الہیٰ کے پرسنل سیکرٹری جمیل خان کے خلاف درج کی گئی۔

خیبرپختونخوا میں گرڈ اسٹیشنز پر چڑھائی : وزیر توانائی نے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی

چوتھی ایف آئی آر کسٹم چوک عمر گل روڈ پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف درج ہوئی۔

peshawar

Attack on Grid Station