Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں ہیٹ اسٹروک سے 7 روز میں 200 بے گھر افراد ہلاک

گزشتہ دو دنوں میں 52 لاشیں ہسپتالوں میں لائی گئیں
شائع 20 جون 2024 03:36pm

بھارت میں گرمی کے باعث ایک ہفتے میں 200 بے گھر افراد ہلاک ہوگئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں 52 لاشیں ہسپتالوں میں لائی گئیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے زیادہ تر غریب لوگ تھے جو کھلے میں رہتے اور کام کرتے تھے۔

تنظیم سینٹر فار ہولیسٹک ڈویلپمنٹ کے اشتراک کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئی دہلی میں 11 جون سے 19 جون کے درمیان کل 192 بے گھر افراد کی موت ہوئی، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے زیادہ ہیں۔

سی ایچ ڈی چلانے والے سنیل کمار الیدیا نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ اس طرح کی موسمیاتی تبدیلیوں کی قیمت غریب ترین لوگ برداشت کرتے ہیں، ان میں سے زیادہ تر لوگ فلائی اوور کے نیچے اور باہر کھلے میں رہتے ہیں اور انہیں گرمی سے کوئی تحفظ نہیں ہے، یہ زیادہ تر ہیٹ ویو سے ہونے والی اموات ہیں۔

بھارت میں اس موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک کے 40,000 سے زیادہ مشتبہ واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں اور یکم مارچ سے 18 جون کے درمیان کم از کم 110 اموات کی تصدیق ہوئی ہے، جب شمال مغربی اور مشرقی ہندوستان میں ہیٹ ویو کے دنوں کی معمول کی تعداد سے دوگنا زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Heatwave

ٰIndia

Extreme Heat