Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں پکنک پوائنٹ سے مسلح افراد نے 8 افراد کو اغوا کرلیا

مغویوں میں ایک کسٹم اہلکار اور پنجاب کے 6 رہائشی افراد شامل ہیں
اپ ڈیٹ 20 جون 2024 03:45pm

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پکنک پوائنٹ سے مسلح افراد نے آٹھ افراد کواغوا کرلیا، مغویوں میں ایک کسٹم اہلکار اور پنجاب کے 6 رہائشی افراد شامل ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے قریب شعبان کے پہاڑی علاقے سے عید پر پکنک منانے کے لیے آنے والے 8 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

30 سے 40 مسلح افراد پہاڑوں سے اتر کر نیچے آے اور آبشار کے قریب بیٹھے لوگوں سے فون اور شناختی کارڈ طلب کر کے چیک کرنا شروع کر دیے۔

22 افراد کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد 14 کو چھوڑ دیا گیا جبکہ 8 کو مسلح افراد اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

اغوا کیے گئے 8 افراد میں سے 6 پنجاب کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جبکہ ایک کسٹم اہلکار ہے۔

فورسز سے اطلاع ملنے کے بعد علاقے کی ناقہ بندی کر کے اغوا کاروں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے نے 10 افراد کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

quetta

kidnapping

picnic point

kidnapped 8 people