Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کتنے برس بعد حج سیزن سردیوں میں آئے گا؟ سعودی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اگلا حج شدید گرمیوں میں آخری ہوگا، اس کے بعد یہ سیزن 16 سال تک معتدل موسم کی طرف کھسکتا جائے گا
شائع 20 جون 2024 02:14pm

رواں سال حج انتہائی گرم موسم میں آیا۔ حج کے مناسک ادا کرنے کے دوران اور اُس کے بعد ہیٹ ویو کی زد میں آکر ایک ہزار سے زائد حجاج جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے سال کا حج شدید گرمی میں آخری حج ہوگا۔ اِس کے بعد مسلسل 6 سے 8 حج موسمِ بہار میں آئیں گے۔

اِس کے بعد سردیوں میں حج سیزن آیا کرے گا اور وہ سلسلہ بھی 8 سال چلے گا۔ یوں مجموعی طور پر 16 سال تک لوگ خاصے پُرسکون ماحول میں حج کریں گے۔

اب کے حج کے دوران شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے اور سعودی حکومت نے حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی تھی۔

حجاج کو ہیٹ ویو اور ہیٹ اسٹروک سے بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ معمر افراد کے لیے موسم کی سختی ناقابلِ برداشت تھی۔

سعودی محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ اگلا حج شدید گرمی میں آخری ہوگا۔ اس کے بعد حج سیزن بتدریج معتدل موسم کی طرف کھسکتا جائے گا۔

Extreme Heat

Hajj Season

PHASED TRANSITION TO FAIR WEATHER

Hajj deaths 2024