Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

حاجیوں کی واپسی شروع، پہلی پرواز سے 160 افراد کراچی پہنچ گئے

لاہور، ملتان اور اسلام آباد میں پروازیں آرہی ہیں جن سے مجموعی طور پر 1200 حجاج وطن پہنچیں گے۔
اپ ڈیٹ 20 جون 2024 02:22pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

جدہ سے حاجیوں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز کراچی پہنچ گئی. پہلی پروز سے 160 حاجی آئے ہیں۔ حجاج کی وطن واپسی کا فلائٹ آپریشن شروع ہوچکا ہے۔ مزید 6 پروازیں ملتان، اسلام آباد اور لاہور پہنچیں گی۔

190 حاجیوں کو لے کر دوسری پرواز لاہور پہنچے گی۔

اسلام آباد پہنچنے والی پہلی پرواز سے 200 حجاج آنے والے ہیں۔ 150 حجاج کو لے کر دوسری پرواز شام 6 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

لاہور میں آج دوسری حج پرواز PF721 شام 7 بجے پہنچے گی جس میں 150 حجاج ہوں گے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ 720 حجاج کو آج مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا۔ حاجیوں کو وطن واپس لانے کے لیے فلائٹ آپریشن 9 جولائی تک جاری رہے گا۔

مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 21 جولائی کو آئے گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والے 70 ہزار افراد کی وطن واپسی 21 جولائی کو مکمل ہوگی۔

flight operation

HAJJ PILGRIMS RETURN

SEVEN FLIGHTS TODAY

1200 HAJIS TO RETURN