Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسمارٹ سرویلنس منصوبے کا افتتاح: ’جرائم ختم نہیں ہوئے لیکن کرمنلز کو محدود کردیا‘

رائم کی روک تھام کے لیے نیا نظام اہم کردارادا کرے گا، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ
اپ ڈیٹ 20 جون 2024 12:16pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسمارٹ سرویلنس منصوبے کا افتتاح کر دیا اور کہا کہ جرائم ختم نہیں ہوئے لیکن کرمنلز کو محدود کردیا، جرائم کی روک تھام کے لیے نیا نظام اہم کردارادا کرے گا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، سندھ کے 40 ٹول پلازہ پر نگرانی کا جدید نظام نصب کیا گیا، جرائم کی روک تھام کے لیے نیا نظام اہم کردار ادا کرے گا، 400 جدید کیمروں کی مدد سے سڑکوں کی نگرانی ہوگی، منصوبے کا نام سندھ اسمارٹ سرویلنس رکھا گیا ہے، نئے نظام سے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ہوگی۔

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہے، سندھ کےعوام کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں، اب صوبے، شہر کے لوگ خود کو محفوظ محسوس کریں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں، 2007 میں ہماری کوئی ہائی وے محفوظ نہیں تھی، سکھر سے نوڈیرو جانے کے لیے پولیس یا ملٹری اسکواڈ کا انتظار کرنا پڑتا تھا، ایسا نہیں کہ کرائم ختم ہوگیا ہے، کرائم اب بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کرمنلز نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، 3 جوان زخمی ہوئے، ہم کرمنلز کو جلد سزا دیں گے، گھوٹکی میں 5 جوانوں کو شہید کیا گیا، 2 ڈاکو جہنم رسید کیے۔

Murad Ali Shah

karachi

Crime

Syed Murad Ali Shah

Karachi Crime

CM Sindh Murad Ali Shah

smart surveillance system project