Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بجٹ پر پیپلز پارٹی کے تحفظات: شہباز شریف نے بلاول کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کرلیا

دونوں کے مابین ملاقات جمعہ تک وزیراعظم میں متوقع ہے
شائع 20 جون 2024 10:16am

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے 25-2024 کے وفاقی بجٹ پر پارٹی کے تحفظات پر بات کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ملاقات کی دعوت دی۔

پیپلز پارٹی کے اعتراضات 100 فیصد درست، امید ہے رواں سال کے مالی بجٹ سے ملک معاشی بحران سے باہر نکل آئے گا، رانا ثناء اللہ

دونوں کے مابین ملاقات جمعہ تک وزیراعظم میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو کو بجٹ 25-2024 پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 12 جون کو بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی علامتی شرکت تھی کیونکہ پیپلز پارٹی کا الزام ہے کہ حکومت نے بجٹ کی تیاری کے دوران ان کی پارٹی سے مشاورت نہیں کی۔

ادھر پی پی پی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ایک نکاتی ایجنڈا ہے جس کے تحت زیر التوا مسائل بالخصوص پی پی پی کے تحفظات کو حل کرنا ہے کیونکہ پارٹی تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کے خلاف ہے۔

پاکستان

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Budget 2024 25