گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر
پاکستانی گلوکار ملکو کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
گلوکار محمد اشرف عرف ملکو نے درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، جس میں وفاقی حکومت اور ڈی جی پاسپورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کا نام مارچ 2024 میں پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا، گلوکار ملکو نے برطانیہ میں میوزک کنسرٹ کے لیے جانا ہے، درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، درخواست گزار کا نام غیر قانونی طور پر پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا۔
برطانیہ جانے والے گلوکار ملکو کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اطلاعات
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نامور گلوکار محمد اشرف عرف ملکو کا نام فوری پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔
Comments are closed on this story.