Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع

مختلف اضلاع میں انتظامیہ نے بسوں میں مسافروں سے کرایوں کی معلومات لینا شروع کردیں
شائع 19 جون 2024 08:34pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں پورے پنجاب کی انتظامیہ سڑکوں پر نکل آئی ہے۔

خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانولہ، سیالکوٹ، جہلم، منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بسوں میں جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

شیخوپورہ کے ڈی سی ڈاکٹر وقار، فیصل آباد کے ڈی سی عبداللہ نیر، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار، ڈی سی سرگودھا کیپٹن اورنگزیب اور لیہ کے ڈی سی علی اکبر بھنڈر نے بس اڈوں پر چھاپے مارے۔

ڈی سیز نے ٹرانسپورٹ کرایوں کی جانچ پڑتال کی اور سواریوں سے کرایہ کے بارے میں دریافت کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے عید کے بعد گھروں سے واپس آنے والے مسافروں سے زائد کرایے کی وصولی روکنے کی ہدایات جاری کی اور ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر ڈپٹی کمشنرز کو کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

punjab

Public Transport

CM Punjab Maryam Nawaz