Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

گرڈ اسٹیشن کنٹرول : وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ کا افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دور کرنے پر اتفاق

وزیراعلیٰ کی وزیرداخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت کی یقین دہانی
اپ ڈیٹ 19 جون 2024 10:32pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اور ان کے درمیان اہم رابطہ ہوا۔ جس میں علی امین گنڈا پور نے وزیر داخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور میں اہم رابطہ ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ کے پی نے محسن نقوی کو تحفظات سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں میں خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اگلے 2 روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ کوشش ہے کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل کریں، وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کےپی نے اتفاق کیا کہ افہام وتفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دورکی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزیرداخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ اسٹیشن پہنچے، انہوں نے وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا سے نیشنل گرڈ کو بجلی فراہمی بند کرنے کی واضح دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیشنل گرڈ سے بجلی کم کی گئی تو بجلی بند کردوں گا۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آپ کس طرح بیٹھے ہیں اور کس طرح آپ کو نکالنا ہے مجھے پتہ ہے، واپڈا ہمارے صوبے کے ساتھ زیادتی کررہا ہے، یہ لوگ مینڈیٹ چوری کرکے حکومت میں بیٹھے ہیں، وفاقی حکومت اپنی ذمے داری پوری نہیں کررہی۔

خیبر پختونخوا

Ali Amin Gandapur

mohsin naqvi