Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
24 Dhul-Hijjah 1445  

دوران حج کتنے پاکستانی جاں بحق ہوئے، ڈی جی حج مشن نے تعداد بتادی

یہ ایک مشکل حج تھا کیونکہ پارہ تقریبا 50 ڈگری تھا، ڈی جی حج
اپ ڈیٹ 20 جون 2024 10:06pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

رواں برس حج 2024 کے دوران سعودی عرب میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 550 حجاج کرام کے جاں بحق ہونے کی تصدیق سامنے آئی۔

وہیں سوشل میڈیا پر حجام کرام کو بے یار و مددگار چھوڑنے سے متعلق بے بنیاد خبریں سامنے آئیں جس پر ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کا بیان سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد افواہوں کو عوام نظرانداز کریں۔

ڈی جی حج کا کہنا تھا کہ ہم سعودی حکومت کی جانب سے مہیا کی گئیں معلومات پر بھروسہ کرتے ہیں جن کی ہم بعد ازاں خود بھی تصدیق کرتے ھیں۔

ڈی جی حج نے بتایا کہ رواں سال حج سیزن کے دوران جون 18 سہہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں۔ جن میں 4 منٰی, 3 عرفات اور 2 مزدلفہ میں اموات ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل حج تھا کیونکہ پارہ تقریبا 50 ڈگری تک تجاوز کر گیا تھا جس کے نتیجے میں اتنی اموات ہوئیں۔

وزارت حج نے بتایا کہ سعودی حکومت نے ایک نظام مرتب کیا ہوا ہے جس کے تحت ورثاء سے باقائدہ تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں میت کو غسل دے کر حرمین میں نماز جنازہ ادا کر کے تدفین کی جاتی ہے، یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق کسی حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

Heatwave

hajj season 2024

pilgrims died

Hajj deaths 2024