Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا پوسٹ پر 2 برادریوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 4 افراد زخمی

دونوں برادریوں کے سینکڑوں افراد اسلحہ، ڈنڈے سوٹے لے کر آمنے سامنے آ گئے
شائع 19 جون 2024 03:45pm

صادق آباد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے پر 2 برادریوں میں جھگڑا ہوگیا جبکہ ایک دوسرے پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقے جمالدین والی میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پوسٹس شیئر کرنے پر ماچھی برادری اور درگڑا برادری میں جھگڑا ہوگیا، جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

شکارپور میں 2 گروپوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

دونوں برادریوں کے سینکڑوں افراد اسلحہ، ڈنڈے سوٹے لے کر آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں پولیس نے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب تھانہ بھونگ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 50 افراد گرفتار کرلیا۔

punjab

social media

Sadiqabad

groups clashes

social media post