Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر کا سعودی عرب کی بندرگاہ کا دورہ

رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز کے ساتھ بحری مشق میں حصہ بھی لیا
شائع 19 جون 2024 02:58pm

پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز کے ساتھ بحری مشق میں حصہ بھی لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جدہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر کی ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے اختتام پرپی این ایس بابر نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا جبکہ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اورمضبوط دوستانہ تعلقات کوفروغ دینا ہے۔

Pakistan Navy

ISPR

اسلام آباد

battleship

pns babur