Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹلی کے شہر فرارا میں گاڑی نہر میں گرنے سے 2 پاکستانی جاں بحق

تعلق گجرانوالہ اور حافظ آباد سے تھا، سات پاکستانی کام پر سے واپس آرہے تھے
شائع 19 جون 2024 02:57pm

اٹلی کے شہر فرارا میں ہونے والے سڑک کے حادثے میں دو پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ گاڑی کے ڈرائیور انور شہازکا تعلق گوجرانوالہ اور بابر کا تعلق حافظ آباد سے تھا۔ گاڑی میں 7 افراد سوار تھے جو کام پر سے واپس آرہے تھے۔

یہ حادثہ فرارا کے نزدیک گاؤں پورتے اووررا میں سان کارلو تراوا کی سڑک پر رونما ہوا۔ زخمی ہونے والے پانچوں افراد بھی پاکستانی شہریت کے حامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار سڑک سے پھسل کر نہر میں جا گری۔

ایک زخمی نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔ دوسرا اس وقت جاں بحق ہوا جب اُسے اسپتال لے جایا جارہا تھا۔ اسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثے کی طلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، تین ایمبولینس، ایک میڈیکل وین، موبائل ریڈیو یونٹ اور پولیس کے علاوہ دو ہیلی کاپٹر بھی موقع پر پہنچے۔

Italy

2 PAKISTANIS KILLED IN ACCIDENT

VEHICLE SKID INTO CANAL

FIVE INJURED