Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف کے حق میں بول پڑے

امریکا میں مداح کے ساتھ وائرل ہونے والی جھگڑے کی ویڈیو کی وجہ سے حارث رؤف توجہ کا مزکز
اپ ڈیٹ 19 جون 2024 11:59pm

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی اپنے ساتھی کرکٹر فاسٹ بولر حارث رؤف کی حمایت میں سامنے آگئے جو امریکا میں ایک مداح کے ساتھ وائرل ہونے والی جھگڑے کی ویڈیو کی وجہ سے توجہ کا مزکز بنے ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر محمد رضوان نے لکھا کہ یہ کہنا بالکل بھی ٹھیک نہیں کہ بد تمیزی کرنے والے شخص کا تعلق بھارت سے تھا یا پاکستان سے، ہمیں کبھی بھی ادب واحترام کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے اور کسی بھی شخص سے اس طرح سے گفتگو اس وقت تو بالکل بھی نہیں کرنی چاہیئے جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ موجود ہو، اب اس طرح کے رویے کو ختم ہو جانا چاہیئے۔

تاہم محمد رضوان کا ’ایکس‘ پر تبصرہ اس وقت الٹ گیا جب انہیں حارث رؤف کی حمایت کرتے ہوئے بھارت لانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مداحوں کا ایک خاص طبقہ رضوان کی جانب سے اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے بھارت کا نام لینے سے خوش نہیں تھا۔

کھلاڑیوں سے بدسلوکی کسی طور قابلِ قبول نہیں، محسن نقوی

اس کے علاوہ حسن علی، احمد شہزاد، شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ، شان مسعود، شاداب خان، جنید خان اور حسن علی سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز نے اس واقعے کے بعد حارث رؤف کی حمایت کا اظہار کیا اور نامناسب الفاظ کے استعمال کی شدید مذمت کی۔

صیہونی گروپ کا احتجاج کی حمایت کا دعویٰ، شاہد آفریدی نے حقیقت بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی حارث رؤف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فینز کو کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی کا احترام کرنا چاہیے، پلیئرز کی ذاتی زندگی اور پروفیشنل زندگی کی حدود کا احترام لازم ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ میں نے حارث رؤف کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی، فینز سے کہوں گا کہ تنقید حق ہے، مگر تنقید جائز طریقے سے کی جائے، پلیئرز کے ساتھ احترام اور ان کی فیملی کا لحاظ کیا جائے، ہم سب پاکستان کرکٹ کی بہتری کے خواہشمند ہیں۔

جنید خان نے موقف اختیار کیا کہ تنقید سب کا حق ہے مگر گالی دینا اور ذاتی زندگی میں مداخلت کسی کا حق نہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’آپ جو بھی ہوں ایسی زبان کے استعمال کی ہمیشہ مذمت کرنی چاہیے‘، انہوں نے حارث رؤف کو پیغام دیا مضبوط رہو میرے بھائی۔

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ تنقید فینز کا حق ہے، ہم اس سے سیکھتے ہیں، کسی کو یہ حق نہیں کہ فیملی کی موجودگی میں اٹیک کرے، اگر آپ کی فیملی کے سامنے کوئی آپ پر ذاتی حملہ کرے تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا؟

یاد رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فلوریڈا سے وطن واپسی کا سفر شروع ہوگیا ہے تاہم عماد وسیم، محمد عامر، حارث رؤف، شاداب خان اور اعظم خان کچھ روز امریکا میں ہی قیام کریں گے۔

فلوریڈا میں موجود قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ایک مداح کے ساتھ تکرار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ہمراہ چہل قدمی کررہے تھے کہ اس دوران ایک مداح نے ان سے تصویر لینے کا مطالبہ کیا اور پھر مداح نے کچھ نازیبا کلمات ادا کیے جس پر حارث رؤف انہیں مارنے کے لیے دوڑے لیکن اس دوران وہاں موجود دیگر لوگوں نے معاملہ ختم کروایا۔

Pakistan Cricket Team

Haris Rauf

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024