Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، 2 بچے جھلس کر جاں بحق

لیپ ٹاپ بچہ استعمال کررہا تھا کہ استعمال کے دوران اچانک پھٹ گیا، پولیس
شائع 19 جون 2024 10:45am

فیصل آباد کی بٹالہ کالونی میں لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی بٹالہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، واقعے میں 2 بچے جھلس کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ دعا فاطمہ اور 9 سالہ طلحہ شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ لیپ ٹاپ استعمال کررہا تھا کہ لیپ ٹاپ استعمال کے دوران اچانک پھٹنے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے الائیڈ اسپتال کے برن سینٹر میں منتقل کر دیا گیا، جھلسنے والوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا جھلسنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں جھلسنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ستیانہ شریف پورہ واقعے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

punjab

laptop

ٖFaisalabad

laptop explosion