Aaj News

بدھ, جولائ 03, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں کون سی ٹیم کا کس سے مقابلہ ہوگا؟

گروپ ون اور ٹو سے 2،2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی
شائع 19 جون 2024 08:47am

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا آغاز آج سے ہورہا ہے، پہلا میچ جنوبی افریقا اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے کی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کا اختتام انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوا، جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل کھیلنے والی ٹیم پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ بھی پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی۔

حیران کن طور پر اپنا پہلا آئی سی سی ایونٹ کھیلنے والی ٹیم امریکا نے سپر ایٹ میں رسائی حاصل کی، اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور افغانستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سپر ایٹ میں جگہ بنائی۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی ٹیمیں کونسی ہیں؟

سپر ایٹ مرحلے میں ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 4،4 ٹیمیں شامل ہیں، گروپ ون میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش اور بھارت شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا اور ویسٹ انڈیز پر مشتمل ہے۔

سپر ایٹ مرحلے کے میچز 19 جون سے 25 جون تک کھیلیں جائیں گے، دونوں گروپس میں شامل ٹیمیں 3،3 میچز کھیلیں گی اور ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

پہلے میچ میں آج جنوبی افریقا اور امریکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بقیہ تمام میچز اب ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز بارباڈوس، سینٹ لوشیا، اینٹیگوا اور سینٹ ونسنٹ میں کھیلیں جائیں گے۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دونوں سیمی فائنل 27 جون اور میگا ایونٹ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 8 شیڈول

19 جون: امریکا بمقابلہ جنوبی افریقا

20 جون: انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز

20 جون: افغانستان بمقابلہ بھارت

21 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش

21 جون: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا

22 جون: امریکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

22 جون: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش

23 جون: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا

23 جون: امریکا بمقابلہ انگلینڈ

24 جون: ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقا

24 جون: آسٹریلیا بمقابلہ بھارت

25 جون: افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش

پہلا سیمی فائنل 26 جون کو گیانا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا، اس کے علاوہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپئنز

بھارت (2007)

پاکستان (2009)

انگلینڈ (2010)

ویسٹ انڈیز (2012)

سری لنکا (2014)

ویسٹ انڈیز (2016)

آسٹریلیا (2021)

انگلینڈ (2022)

England

South Africa

West Indies

America

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

super 8 stage

t20 worldcup 2024

south africa vs america

west indies vs england