Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے بعض کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

کھلاڑی اور عہدیدار نجی ایئر لائنز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے
شائع 19 جون 2024 08:34am

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی آج صبح سویرے لاہور پہنچ گئے۔

کھلاڑی اور عہدیدار نجی ایئر لائنز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے واپس آنے والے اراکین میں نسیم شاہ اور عثمان خان شامل ہیں جبکہ ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض بھی وطن واپس پہنچ گئے۔

عوامی رد عمل سے بچنے کیلئے بابراعظم کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ ’موخر‘

اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئے۔

ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے والی قومی ٹیم کے کتنے کھلاڑیوں نے واپس نہ آنے کا فیصلہ کرلیا

یاد رہے کہ پاکستان اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرے گا، جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سُپر 8 مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہی تھی۔

پاکستان کو گروپ مرحلے میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی اور دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف قومی ٹیم ایک آسان ہدف حاصل نہ کرسکی، دونوں شکستوں کے بعد قومی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کم ہوگئے تھے۔

بعد ازاں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا اور یوں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سفر ورلڈکپ میں ختم ہوا۔

Pakistan Cricket Team

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024