Aaj News

جمعرات, جون 27, 2024  
20 Dhul-Hijjah 1445  

وزیر اعظم کا سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

بات چیت کے دوران ایک دوسرے کے لیے نیک خوہشات کا اظہار
شائع 18 جون 2024 10:15pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

وزیراعظم شہبازشریف کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، صدر نیشنل پارٹی عبد المالک بلوچ اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرایمل ولی خان سے ٹیلی فون پربات چیت کی اورعید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کوعید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کا گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الاضحیٰ کی مبارکباد اورنیک خواہشات کا تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

PM Shehbaz Sharif

Eid Ul Adha 2024

Eid greetings