Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور: رشتہ کا تنازع ، کھلونا خریدنے آئی 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد قتل

ایک ہی گھر میں تین لاشیں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا
شائع 18 جون 2024 05:37pm

نقلی کھلونا پستول خرید نے والی بچی اصلی بندوق کا نشانہ بن جائے گی ٹھری میرواہ کے قریب اُمن اسٹاپ پر پرانی دشمنی پر راجپر برادری کے تین افراد بے دردی سے قتل کر دئے گئے۔

ٹھری میرواہ کوٹلالو کے قریب عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں رشتہ کے تنازعہ پر چانگ برادری کے افراد نے راجپر برادری کے تین افراد کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

راجپر برادری کے عاشق راجپر، الاہی بخش راجپر اور انکی 5 سالہ بچی صدوری والد کے ساتھ شہر گھومنے اور کھلونے خریدنے بازار آئی تھی کہ گولیوں کا شکار ہوگئی۔ معصوم بچی صددوری کو کیا معلوم تھاکہ نقلی کھلونا پستول خریدتے وہ اصلی بندوق کا نشانہ بن جائے گی۔

ایک ہی گھر میں تین لاشیں پہنچنے پرکہرام مچ گیا، عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق چانگ اور راجپر برادری میں رشتہ اور پسند کی شادی پر تنازعہ چل رہاتھا

firing

sindh

Khairpur

Sindh Police