Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکپتن میں انسانیت سوز واقعہ: بااثر ملزمان کا محنت کش پر برہنہ کرکے بد ترین تشدد، ویڈیو بھی بنائی

مُلزمان محنت کش کو گلے میں زنجیر ڈال کر گھسیٹتے رہے
شائع 18 جون 2024 04:25pm

پاکپتن میں با اثر ملزمان نے تلخ کلامی پر محنت کش کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پاکپتن کے نواحی عِلاقے میں عید کے دن انسانیت سوز واقع پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر با اثر ملزمان نے محنت کش عُبید شاہ کو اغوا کرلیا۔

ملزمان برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نِشانہ بناتے رہے، مُلزمان محنت کش کو گلے میں زنجیر ڈال کر گھسیٹتے رہے۔ تشدد کرنے کی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی۔

فوٹیج میں تشدد کرتے ملزمان کو دیکھا جاسکتا، تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مُلزم اکرم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا جبکہ اغوا ہوئے عُبید شاہ کو تاحال بازیاب نہ کروایا جاسکا۔

پاکستان

Pakpatan