اٹلی میں دو کشتیوں کے حادثے میں 17 تارکین وطن ہلاک
اب تک 60 سے زائد غیر ملکی تارکین وطن افراد لاپتہ ہیں جن میں 26 بچے بھی شامل ہیں، حکام
** اٹلی میں 2 کشتیوں کے حادثے میں بچوں، خواتین سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔**
غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اب تک 60 سے زائد غیر ملکی تارکین وطن افراد لاپتہ ہیں جن میں 26 بچے بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں جرمنی کے ایک امدادی گروپ کی جانب سے حادثے میں51 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔
ریسکیو کردہ تارکین وطن اطالوی کوسٹ گارڈ کے حوالے کردیے ہیں۔ تارکین وطن ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان، بنگلہ دیش سے ہیں، حادثے کی شکار ایک کشتی لیبیا، دوسری ترکیہ سے روانہ ہوئی تھی۔
Illegal Afghan Immigrants
ILLEGAL IMMIGRANTS BOAT
مقبول ترین
Comments are closed on this story.