Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں دریا اور نہر میں ڈوب کر 5 بچے جاں بحق ہو گئے

بہن اور بھائی نہر کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک نہر میں ڈوب گئے
اپ ڈیٹ 18 جون 2024 12:35pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

ملک بھر میں جہاں شدید گرمی جاری ہے، وہیں اب نہر و دریا میں ڈوب کر شہریوں کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

حال ہی میں پنجاب میں دریا میں ڈوب کر بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کاروائیاں جاری تھیں۔

ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے فیض آباد پر شادب نہر میں 2 بچے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع ریسکیو کا کہنا ہے کہ دونوں بچے بہن بھائی تھے اور نہر کے کنارے کھیل رہے تھے کہ اچانک نہر میں گر کر ڈوب گئے۔

دوسری جانب لیہ میں بھی افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ لیہ کے جکھڑ جمن شاہ کے علاقے میں 3 بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے تھے، جبکہ دو بچوں کی لاش نکال لی گئی ہے۔

تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق تیسرے بچے کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

punjab

children

rahim yar khan

layyah