Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امید ہے تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی، وزیراعظم

وزیراعظم کا سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ، عید الاضحٰی کی مبارکباد کا تبادلہ
اپ ڈیٹ 17 جون 2024 10:32pm

وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، امید ہے حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی، دن رات محنت سے پاکستان کو دنیا میں اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے، نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے۔

وزیراعظم کا صدر مملکت سے رابطہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔

اس کے علاوہ ٹیلی فونک رابطے میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

’آپس میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں‘، صدر، وزیراعظم اور پاک فوج کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد اور پیغام

عید الاضحیٰ کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی بہتری کے لیے مل کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کا بلاول بھٹو سے رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اورعید کی مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو عید کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی دعوت بھی دی۔

وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم کا چاروں صوبوں کے گورنرز سے رابطہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب سلیم حیدر، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور چاروں گورنرز کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔

وزیراعظم نے صدر آزاد جموں و کشمیر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قومی اتحاد و یگانگت کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کا چوہدری شجاعت اور خالد مقبول صدیقی سے رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے دونوں رہنماؤں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم کا عبد العلیم خان، سردار خالد مگسی، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیرپاؤ سے رابطہ

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے عبد العلیم خان، سردار خالد مگسی، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیرپاؤ سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں سے کہا کہ عید کے اس پر مسرت و بابرکت موقع پر پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، امید ہے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتیں اپنا اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ دن رات محنت سے پاکستان کو دنیا میں اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے۔

سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اتحادی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔

Bilawal Bhutto

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari

Molana Fazal ur Rehman

Eid ul Azha

PM Shehbaz Sharif

President Asif Ali Zardari

Eid Ul Adha 2024