Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ستھرا پنجاب‘ صوبے میں آج ایک نئی تاریخ لکھی گئی، مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر کا عید کے دوسرے اور تیسرے دن کیلئے بھی اہم اعلان
شائع 17 جون 2024 09:08pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبے میں صفائی ستھرائی کےحوالے سے آج ایک نئی تاریخ لکھی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صفائی آپریشن کی خود نگرانی کی۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وزیر لوکل گورنمنٹ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ اداروں کے عملے کو بہترین کارکردگی پرشاباش دی ہے۔

حکومت کی تشکیل کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل کیا جائے، چیئرمین سینیٹ

انھوں نے کہا کہ بروقت آلائشیں ٹھکانےلگانے، صفائی ستھرائی کےلئے متعلقہ ٹیموں نے محنت سے کام کیا۔ اداروں اور فیلڈ عملے نےعوامی خدمت کے جذبے سے کام کیا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملےکی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

عمران کو لمبے عرصے تک قید کرنے کا منصوبہ ہے، اداروں سے مایوس قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، علی امین گنڈاپور

ان کا کہنا تھا کہ سب اسی طرح ملکر کام کریں گے تو سب کو ’ستھرا پنجاب‘ نظر آئےگا۔ عید الاضحیٰ کے دوسرے اور تیسرے دن بھی اسی جذبے سےکام کریں گے، شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

punjab

CM Punjab Maryam Nawaz

Eid Ul Adha 2024