Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی ٹیمیں کونسی ہیں؟

سپر8 مرحلے کے سارے میچز کہاں کھیلے جائیں گے، یہ مرحلہ کب سے کب تک جارہی رہے گا
شائع 17 جون 2024 07:48pm

ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا تاہم اب کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ’ سپر 8 ’ شروع ہونے جا رہا ہے جس میں پہنچنے والی ٹیموں میں بھارت، امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں امریکا اور بھارت گروپ اے، آسٹریلیا اور انگلینڈ گروب بی، افغانستان اور ویسٹ انڈیز گروپ سی جبکہ جنوبی افریقا اور بنگلا دیش گروپ ڈی سے پہنچی ہیں۔

سپر8 مرحلے میں 4،4 ٹیموں کے 2 گروپ بنائے گئے ہیں، پہلے گروپ میں بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور امریکا کی ٹیمیں ہوں گی۔

اگر مگر کی جنگ ختم: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

سب ٹیمیں 3، 3 میچز کھیلیں گی، اس کے بعد دونوں گروپوں میں سے 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

واضح رہے کہ سپر8 مرحلے کے سارے میچز ویسٹ انڈیز میں ہوں گے، یہ مرحلہ 19 جون سے 24 جون تک جارہی رہے گا۔

گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، پاکستان نے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور کی آخری گیند پر اس وقت پورا کرلیا جب شاہین شاہ آفریدی نے ڈیلنے کو ایک شاندار چھکا لگایا۔

پاکستان نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز کپتان بابر اعظم نے 32 بنائے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: نمیبیا کو شکست دے کر انگلینڈ بھی سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا

آئرلینڈ کے خلاف کامیابی بھی پاکستان کے کسی کام نہیں آئی کیونکہ پاکستان پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکا ہے۔

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

super 8 stage

t20 worldcup 2024