Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ جانے والے گلوکار ملکو کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اطلاعات

ملکو نے آج برطانیہ کیلئے فلائی کرنا تھا تاہم اُنہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی
شائع 17 جون 2024 07:08pm

ملکو کے برطانوی فینز کے لیے بُری خبر ہے جو پاکستان سے تازہ ترین جو اطلاعات ہیں ان کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار ملکو کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا اور اب ایسا لگتا ہے کہ ان کے لندن سمیت برطانیہ بھر میں شیڈول شوز شاید نہ ہو سکیں۔

قیدی نمبر 804 کے گانے کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار ملکو کے 19 جون سے برطانیہ بھر میں 8 شو شیڈول ہیں اور تقریباً تمام شوز کے ٹکٹس بھی فروخت ہو چکے ہیں۔

ملکو نے آج برطانیہ کے لیے فلائی کرنا تھا لیکن ہمارے ذرائع کے مطابق اُنہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی ان شوز میں ان کے سارہ الطاف اور عائمہ فاروق بھی آرہی تھیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آرگینائزر ملکو کے بغیر یہ شو کرواتے ہیں یا اسکو ری شیڈول کرتے ہیں، ملکو کا پہلا شو HIGH WYCOMBE میں 19 جون کو شیڈول ہے۔

singer

Pakistani Singer

malkoo