Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت : قربانی کے بکرے پر ’رام‘ لکھا دیکھ کر ہندو تنظیم کو آگ لگ گئی

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گوشت کی دکان سیل، 3 افراد گرفتار
شائع 17 جون 2024 06:50pm
تصویر بشکریہ انڈیا ٹو ڈے
تصویر بشکریہ انڈیا ٹو ڈے

ممبئی میں قربانی کے بکرے پر ’رام‘ لکھ دیا گیا۔ بکرے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گوشت کی دکان سیل کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں ایک گوشت کی دکان پر ایک سفید بکرے کو دیکھا گیا ہے جس پر پیلے رنگ میں ’رام‘ لکھا ہوا ہے۔ ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہندو تنظیم کے ارکان دکان کے مالک سے اس بارے میں جھگڑا کر رہے ہیں۔

انڈیا ٹو ڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک افسر نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بجرنگ دل کے کارکن پولیس میں شکایت درج کرانے گئے، جس کے بعد گوشت کی دکان کو سیل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بکرا، جس پر ’رام‘ لکھا ہوا تھا، عید الاضحی کے موقع پر بیلاپور میں ایک گاہک کو فروخت کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا۔

بھارتی طیارے میں مسافر کے کھانے سے بلیڈ نکل آیا، ایئر لائن کا اعترافی بیان آگیا

پولیس نے تین افراد محمد شفیع شیخ، ساجد شفیع شیخ اور کویام کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 295 (اے) اور 34 کے تحت مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ ساتھ جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے قانون کے تحت بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار پر جرمنی میڈیا کی خصوصی ڈاکیومنٹری جاری

رپورٹ کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے کے بعد نئے ممبئی میں حالات کشیدہ ہونے کے خدشے کے تحت پولیس الرٹ ہے۔

india

Indian Muslims

Eid Ul Adha 2024