Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر: قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 بھائی لڑ پڑے، ایک جاں بحق

مقتول نواز نے چھری کے وار سے بھائی اور والد کو زخمی کیا تھا، پولیس
اپ ڈیٹ 17 جون 2024 08:20pm
علامتی تصویر / اے ایف پی
علامتی تصویر / اے ایف پی

آزاد کشمیر میں مظفرآباد کے علاقے شوائی میں قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 حقیقی بھائی آپس میں لڑ پڑے جبکہ ایک بھائی نے چھری کے وار کے والد اور بھائی کو زخمی کردیا جبکہ دوسرے بھائی نے ریوالور سے گولی مار کر بھائی کو قتل کر دیا پولیس نے مبینہ قاتل کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

مظفرآباد شہر کے علاقہ شوائی میں قربانی کے گوشت کے معمولی تنازعے پر 4 بھائیوں کے درمیان ہونے والی معمول تلخ کلامی خونی تصادم میں بدل گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول نواز نے چھریوں کے وار کرکے اپنے والد اور چھوٹے بھائی اسد کو زخمی کردیا اور فائرنگ کرنے کے لیے پستول نکالا تو چھوٹے بھائی اسد نے مقتول نواز سے پستول چھین کر فائر کردیا، اسد کی مبینہ فائرنگ سے نواز گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد ملزم سمیت 3 بھائی اسد، احتشام اور ساجد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

نماز عید کے بعد گھر واپس جانیوالے افراد پر فائرنگ، 5 سالہ بچی سمیت 3 جاں بحق

پولیس نے بھائی کے قتل کے الزام میں ملوث ملزم اسد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

ڈی ایس پی سید اشتیاق گیلانی کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

azad kashmir

Murder

Muzaffarabad

Crime