ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے والی قومی ٹیم کے کتنے کھلاڑیوں نے واپس نہ آنے کا فیصلہ کرلیا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعطم سمیت 6 کھلاڑی اور 4 آفیشلز نے ٹیم کے ساتھ واپس پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کرلیا۔
ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے تک نہ پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم آج سے پاکستان واپسی کا سفر شروع کرے گی، کھلاڑی 19 جون کو براستہ دبئی پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق کپتان سمیت 6 کھلاڑی اور 4 آفیشلز ٹیم کے ساتھ واپس پاکستان نہیں آرہے، وہ لندن میں تعطیلات گزارنے کے بعد پاکستان واپسی کا پلان کریں گے۔
بابر اعظم نے غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ناقص کارکردگی کا ذمہ دار سب کو ٹھہرا دیا
قومی ٹیم کے ساتھ پاکستان نہ جانے والوں میں بابر اعظم، محمد عامر، عماد وسیم، حارث روف، شاداب خان اور اعظم خان شامل ہیں، یہ سب لوگ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں گے، ان میں سے چند کی برطانیہ میں لیگ کے لیے بھی بات چیت چل رہی ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی کوچز گیری کرسٹن، سیمن، ریڈ اور اظہر علی اپنے گھروں کی اڑان بھریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی فوری طور پر ابھی مصروفیات نہیں، اس لیے کوچنگ اسٹاف پی سی بی کی اجازت سے اپنے اہنے ملک جارہے ہیں۔
پاکستان ٹیم کو اب ماہ اگست میں بنگلہ دیش کی 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنی ہے، اس کے بعد اکتوبر میں انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم عید کہاں منائے گی، کون وطن واپس آئے گا اور کون باہر ہی چھٹیاں منائے گا؟
واضح رہےکہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے راؤنڈ کے 2 میچز میں شکست ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کو امریکا سے اپ سیٹ شکست ہوئی جب کہ ٹیم بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی۔
Comments are closed on this story.