Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ
شائع 17 جون 2024 06:38pm

وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملیشیا کے عوام کی خوشیوں اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم نے ملائیشین وزیراعظم کی قیادت میں فلسطینی کاز پر ملائیشیا کے اصولی اور مستقل مؤقف کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے کوششوں کو دوگنا کرنے اور معصوم فلسطینی بھائیوں کو ضروری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم اور تاجکستان کے صدر کا عید الاضحیٰ پر مبارکباد کا تبادلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک میں دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

’آپس میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں‘، صدر، وزیراعظم اور پاک فوج کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد اور پیغام

دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جو کہ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یکساں خیالات کے حامل ہیں اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے پر ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Eid ul Azha

PM Shehbaz Sharif

anwar ibrahim

Eid Ul Adha 2024

malaysian pm