Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی خراب کارکردگی پر ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کا ریمانڈ لے لیا

ہر کھلاڑی کو فٹنس لیول پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، گیری کرسٹن
شائع 17 جون 2024 07:14pm

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کا خوب ریمانڈ لیا اور کہا کہ باہمی اتحاد کے فقدان، فٹنس مسائل اور غلط شارٹس سلیکشن کو ناکامیوں کا ذمہ دار قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق فلوریڈا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے آئرلینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ کے بعد ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ڈریسنگ روم میں ٹیم میٹنگ کی اور میگا ایونٹ میں انتہائی مایوس کن کارکردگی پر کھلاڑیوں پر برس پڑے۔

ہیڈ کوچ نے ٹیم میٹنگ میں ہر کھلاڑی کا خوب ریمانڈ لے لیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیئے، کھلاڑیوں میں اتحاد کے فقدان کو شرمناک پرفارمنس کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کا فٹنس لیول اپ ٹومارک نہیں، ہر کھلاڑی کو فٹنس لیول پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ سےآگاہی بڑھانےکی بھی ہدایت کی اور کھلاڑیوں کو اسکلز اور شارٹ سلیکشن پر خصوصی توجہ دینے پرزور دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین شکست پر قومی ٹیم کے کوچ پھٹ پڑے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین شکست پر قومی ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن پھٹ پڑے۔

گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم صرف کہنے کو ٹیم ہے، درحقیقت یہ ٹیم ہی نہیں، جب سے آیا ہوں یہی نوٹ کیا ہے کہ اس ٹیم میں اتحاد نہیں، کوئی کھلاڑی کسی کو سپورٹ نہیں کرتا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست پر بابر کو ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ کئی ٹیموں کے ساتھ کام کرچکا ہوں لیکن ایسی صورتحال نہیں دیکھی، کھلاڑی اسکلز لیول میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں، ان میں مطلوبہ فٹنس بھی نہیں۔

ہیڈ کوچ پاکستان نے کہا کہ کونسا شاٹ کب کھیلنا ہے کسی کو علم نہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی، جس بورڈ کا سربراہ محسن نقوی ہو اس سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، بیرسٹر سیف

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو متحد ہو کر فٹنس اور اسکلز کو بہتر بنانا ہوگا، جو اسکلز اور فٹنس کو بہتر کرے گا وہی ٹیم میں رہے گا۔

t20 world cup 2024

Head Coach Gary Kirsten

Head Coach Pakistan Cricket Team