Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی ورکر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

مولانا دین سعید وزیر ایک نجی سکول میں ٹیچر تھے، پولیس
اپ ڈیٹ 17 جون 2024 06:23pm

جنوبی وزیرستان کے علاقے سرے خاورے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یوآئی ورکر مولانا دین سعید گنگی خیل جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مولانا دین سعید مسجد سے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

پولیس نے بتایا کہ مولانا دین سعید وزیر ایک نجی سکول میں ٹیچر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قربانی کے گوشت کا تنازع، 4 بھائیوں کی لڑائی میں ایک جاں بحق

چند روز قبل جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا میر زاجان وزیر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

South Waziristan

Attack on JUI Leader