Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹلی، آزاد کشمیر میں احمدی برادری کی عبادت گاہ پر حملہ

رات کے تین بجے یہ حملہ ٹی ایل پی کے کارکنوں نے کیا، احمدی برادری کا دعویٰ
شائع 17 جون 2024 11:04am

احمدی برادری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ لبیک کے کارکنوں نے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں اس کی عبادت گاہ پر حملہ کردیا۔ حملہ رات کے تین بجے کیا گیا۔

اس حملے میں نامعلوم افراد نے چار دیواری اور مینار کو مسمار کردیا۔ اس واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

کوٹلی پولیس نے اس حملے کے ملزمان کے تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔

azad kashmir

Kotli

AHMEDI COMMUNITY

PLACE OF WORSHIP ATTACKED