Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہم سایوں کا خیال رکھیں، بچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلوائیں، عیدالاضحیٰ پر پیر پگارا کا پیغام

ملک کا سارا پیسہ باہر ہے اس لیے ملک کنگال ہوچکا ہے، پیر پگارا
اپ ڈیٹ 17 جون 2024 11:12pm

سندھ کے شہر خیرپور میں حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے نماز عید کے بعد اپنے مریدوں کو دیدار کروایا اور انہیں پیغام دیا کہ بچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلوائیں۔

پیر پگارا نے نماز عید پیر جو گوٹھ درگاہ شریف میں ادا کی۔

نماز کے بعد مریدوں سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ ملک کے اربوں روپے سیاستدان باہر لے گئے ہیں، ملک کا سارا پیسہ باہر ہے اس لیے ملک کنگال ہوچکا ہے۔

گورنر سندھ کی جانب سے اونٹ، بکروں اور بچھڑوں کی قربانی، قوم کو عید کی مبارکباد

پیر پگارا نے کہا کہ گندم برآمد کرکے کسانوں اور آبادگاروں کےساتھ زیادتی کی گئی، پہلے جو بارشیں ہوئے تھی اب تک اس کا ازالہ نہیں ہوا ہے، اب اگر بارشیں ہوتی ہیں تو اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، گلی گلی سنت ابراہیمی کی پیروی جاری

انہوں نے عید پر پیغام دیا کہ اپنے ہم سایوں اور اپنے محلے داروں کا بہت زیادہ خیال رکھیں۔

Pir Pagara

Eid Ul Adha 2024