Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی کرکٹ ٹیم عید کہاں منائے گی، کون وطن واپس آئے گا اور کون باہر ہی چھٹیاں منائے گا؟

قومی کرکٹرز ٹولیوں کی شکل میں اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے
شائع 16 جون 2024 07:46pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین ناکامی کے بعد قومی ٹیم کل فلوریڈا میں عید منا کر اپنا وطن واپسی کا سفر شروع کرے گی۔

محمد عامر، عماد وسیم اور اعظم خان ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے اور لندن میں قیام کریں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست پر بابر کو ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟

ٹیم مینجمنٹ میں موجود غیرملکی اسٹاف بھی اپنے گھروں کی راہ لے گا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹکٹس بکنگ کا مرحلہ جاری ہے، آج وطن واپسی کا مکمل فلائٹ شیڈول طے پا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈکپ: عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؟

قومی کرکٹرز ٹولیوں کی شکل میں اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔

Pakistan Cricket Team

t20 world cup 2024

Eid Ul Adha 2024