Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا یہ ایمپریس مارکیٹ ہے؟ شیر کے ساتھ موجود خاتون کی تصویر کی حقیقت

خاتون سوشل میڈیا اسٹار کی جانب سے شیر کے ہمراہ ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 18 جون 2024 10:36pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ نادیہ خر/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ نادیہ خر/ ویڈیو اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی جس میں ایک خاتون پرانی دکھائی دینے والی عمارت کے پاس موجود ہے، جبکہ ساتھ ہی شیر بھی موجود ہے۔

اگرچہ شیر اور خاتون کی یہ ویڈیو دبئی سے تعلق رکھتی ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین کو اس بات کا بھی مغالطہ ہو رہا ہے، کہ گویا یہ ویڈیو کراچی کے ایمپریس مارکیٹ کی ہو۔

ایمپریس مارکیٹ کی عمارت بھی بالکل اسی عمارت سے مماثلت رکھتی ہے، تاہم حقیقت یہی ہے کہ یہ عمارت اور ویڈیو دبئی کی ہے۔

گاڑی میں انسانی کھوپڑیاں رکھنے والے شخص نے وجہ بتا دی

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق نادیہ خر نامی سوشل میڈیا اسٹار کی جانب سے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی گئی تھی۔

اس ویڈیو میں خاتون کو شیر کے ہمراہ چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ یہ شیر حمید عبداللہ کا ہے، جو کہ مقامی طور پر نجی چڑیا گھر کے مالک ہیں، جہاں شیر، زرافہ، بندر، بھالو سمیت کئی جنگلی جانور موجود ہیں۔

بھارتی بس ڈرائیور کے ساتھ ’بھاگنے‘ والی امریکی لڑکی پکڑی گئی

اس پوسٹ میں نادیہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے پالتو جانور شیر کو چہل قدمی کے لیے لے جا رہی ہوں، دبئی یکسر مختلف ہے۔

.

ساتھ ہی حمید عبداللہ کو بھی ٹیگ کیا، جون کہ البوقیش جنگل نامی زوو کے مالک ہیں۔ اس ویڈیو پر جہاں صارفین حیران ہیں وہیں خاتون کی شیر کے ساتھ موجودگی پر تنقید کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کچھ غیر ذمہ داری کے مظاہرے کیطرف اشارہ کر رہے ہیں۔

dubai

Instagram

Viral Video

social media

Lion

impress market